ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا بھارتی مسلمانوں کے قتل عام پر اظہار افسوس

جمعرات 5 مارچ 2020 23:54

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا بھارتی مسلمانوں کے ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2020ء) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ اء نے بھارتی مسلمانوں کے قتل عام پر اظہار افسوس کیا ہے ۔جمعرات کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اظہار افسوس کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر دنیا بھر کے مسلمانوں کے دل غمزدہ ہیں،بھارتی حکومت کو انتہاء پسند ہندووں اور ان کی جماعتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ ایرانی سپریم راہنماء نے کہا کہ بھارت کو اسلامی دنیا کی تنہائی سے بچانے کے لیے بھارتی حکومت کو مسلمانوں کا قتل عام روکنا چاہیے۔