معاملات طے پا گئے، ترکی اور روس کے درمیان شام میں سیز فائر پر اتفاق

صدر رجب طیب ایردوان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ماسکو میں مشترکہ پریس کانفرنس

Usama Ch اسامہ چوہدری جمعرات 5 مارچ 2020 23:39

معاملات طے پا گئے، ترکی اور روس کے درمیان شام میں سیز فائر پر اتفاق
انقرہ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 5 مارچ 2020) : معاملات طے پا گئے، ترکی اور روس کے درمیان شام میں سیز فائر پر اتفاق، تفصیلات کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ماسکو میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس پریس کانفرنس میں ترکی اور روس کے درمیان شام میں سیز فائر پر اتفاق کر لیا گیا۔ بتایا گیا کہ ادلب اور حلب میں 6 کلومیٹر پر مشتمل سکیورٹی کوریڈور قائم کیا جائے گا اور ایم 4 ہائی وے پر ترکی اور روس مشترکہ پیٹرولنگ کریں گے۔

واضع رہے کہ روس اور ترکی درمیان شام میں شدید کشیدگی جاری تھی۔ اس حوالےسے بتایا گیا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان 5 مارچ کو روس کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ ترک صدر کے دفتر سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ ترک صدر جمعرات کو روس کے دورے کے دوران اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات کریں گے اور شام میں بڑھتی کشدگی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

اب اپنے اس دورے کے دوران اںھوں نے روس کے ساتھ سیز فائر کا معاہدہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوتے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی پر آج رات بارہ بجے سےعمل ہوگا، ترکی اپنے خلاف کسی بھی حملے کا جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ اس حوالے سے روسی صدر کا پیوٹن کا کہنا تھا کہ ادلب می جنگ روکنے کے لیے مشترکہ معاہدے پر اتقاق ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس معاہدے سے ادلب کے شہریوں کو تحفظ ملے گا۔