ایران کی جانب سے جان بوجھ کر سعودی عرب میں کرونا وائرس پھیلانے کی مبینہ سازش

ایران جانے والے سعودی باشندوں کے پاسپورٹ پر انٹری اور ایگزٹ مہر ہی نہیں لگائی گئی، ایران سے واپس آنے والے سعودی شہریوں کو 48 گھنٹے کے اندر اندر اپنی سفری دستاویزات ایمیگریشن حکام سے درست کروانے کا حکم، احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 مارچ 2020 00:40

ایران کی جانب سے جان بوجھ کر سعودی عرب میں کرونا وائرس پھیلانے کی مبینہ ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ2020ء) ایران کی جانب سے جان بوجھ کر سعودی عرب میں کرونا وائرس پھیلانے کی مبینہ سازش، ایران جانے والے سعودی باشندوں کے پاسپورٹ پر انٹری اور ایگزٹ مہر ہی نہیں لگائی گئی، ایران سے واپس آنے والے سعودی شہریوں کو 48 گھنٹے کے اندر اندر اپنی سفری دستاویزات ایمیگریشن حکام سے درست کروانے کا حکم، احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کے پھیلاو کے حوالے سے تشویش ناک انکشاف سامنے آیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایران نے جان بوجھ کر سعودی عرب میں کرونا وائرس پھیلانے کی سازش کی ہے:

بتایا گیا ہے کہ ایرانی امیگریشن حکام کی جانب سے حالیہ کچھ عرصے کے دوران ایران جانے والے سعودی باشندوں کے پاسپورٹ پر انٹری یا ایگزٹ کی مہر ہی نہیں لگائی گئی۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران نے ایسی حرکت کر کے ثابت کیا ہے کہ وہ سعودی عرب اور باقی دنیا میں کرونا وائرس پھیلانے کا براہ راست ذمے دار ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایرانی امیگریشن حکام کی جانب سے سعودی باشندوں کے پاسپورٹ پر انٹری یا ایگزٹ کی مہر نہ لگانے کے باعث یہ معلوم ہی نہیں ہو سکتا تھا کہ ان لوگوں نے ایران کا سفر کیا۔

یوں سعودی حکام ایران کا سفر کرنے والے سعودی باشندوں کا ملک واپسی پر بروقت معائنہ نہ کر سکے، اور ایسے لوگوں کے آبادی میں گھل مل جانے سے مملکت میں کرونا وائرس پھیلا۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ سعودی حکام نے حکم جاری کیا ہے کہ ایران سے واپس آنے والے سعودی شہریوں کو 48 گھنٹے کے اندر اندر اپنی سفری دستاویزات ایمیگریشن حکام سے درست کروائیں ورنہ ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔