فیس بک اورگوگل کی سان فرانسسکو کے عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایات

جمعہ 6 مارچ 2020 13:38

فیس بک اورگوگل کی سان فرانسسکو کے عملے کو گھر سے کام کرنے کی ہدایات
سان فرانسسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) سوشل میڈیا کی معروف کمپنیوں فیس بک اور گوگل نے گزشتہ روز اپنے سان فرانسسکو بے ایریا کے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں تاکہکوررنا وائرس کو پھیلانے کے خطرات کو کم سے کم کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبررساں ادارے کو دیے گئے بیان میں فیس بک کے ترجمان انتھونی ہیریسن نے بتایا کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لیے عملی اقدامات کرتے ہوئے سختی سے سفارش کی جارہی ہے کہ جمعہ کے دن سیبے ایریا سان فرانسکو کے تمام ملازمین اوردیگر عملہ گھر سے کام کریں گے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سائٹ کی حفاظت میں شامل ملازمین اور ٹھیکیدار سائٹ پر کام جاری رکھیں گے ، جبکہ بے ایریا میںتمام تقریبات منسوخ رہیں گی۔اس کے علاوہ ، گوگل نے بھی بے ایریا سان فرانسکو کے دفاتر میں موجود ملازمین کو گھر سے کام کرنے کی پیش کش کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :