اسرائیل کی غزہ میں بمباری جاری، شہدا کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی

پیر 13 مئی 2024 12:48

اسرائیل کی غزہ میں بمباری جاری، شہدا کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) اسرائیل نے غزہ پر بمباری کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رکھا جس میں درجنوں افراد کی اموات کے بعد غزہ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررسا ادارے کے مطابق7ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ میں تباہ حالی کے بعد اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے انسانی بنیادوں پر فوری سیز فائر، تمام یرغمالیوں کی غیرمشروط رہائی اور انسانی بنیادوں پر امداد میں اضافے کی اپیل کی۔

انتونیو گوتریس کویت میں غزہ کے حوالے سے ڈونرز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس میں شریک ممالک نے تباہ شدہ غزہ کی پٹی کی بحالی کے لیے 2ارب ڈالر کی رقم کا مطالبہ کیا۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ یہ سیز فائر ایک آغاز ہو گا، یہ اس جنگ سے ہونے والی تباہی اور صدمے سے واپسی کا ایک طویل راستہ ہوگا۔