اسرائیل کا امداد کے داخلے کیلئے شمالی غزہ میں نئی کراسنگ کھولنے کا دعوی

تباہ عمارت تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے امدادی کارکنوں پر اسرائیلی ڈرونز سے فائرنگ کی گئی

پیر 13 مئی 2024 15:38

اسرائیل کا امداد کے داخلے کیلئے شمالی غزہ میں نئی کراسنگ کھولنے کا ..
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) اسرائیل نے دعوی کیا ہے کہ امداد کے داخلے کے لیے شمالی غزہ میں ایک نئی کراسنگ کھول دی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر حملے تیز کر دیے ۔

(جاری ہے)

اسرائیلی حملوں میں صبرا میں 3 اور شجاعیہ میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا ۔عرب میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جبالیہ پناہ گزیں کیمپ میں فوجیں واپس بھیج دیں، جنوبی اور وسطی رفح میں اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔فلسطینی سول ڈیفنس کے مطابق تباہ عمارت تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے امدادی کارکنوں پر اسرائیلی ڈرونز سے فائرنگ کی گئی۔