محفوظ علاقہ قرار دینے کے بعد اسرائیلی فوج کے 4 بڑے حملے

حملوں کا مقصد مقصد شمالی غزہ میں حماس کی واپسی روکنا ہے،اسرائیلی فوج

پیر 13 مئی 2024 11:50

محفوظ علاقہ قرار دینے کے بعد اسرائیلی فوج کے 4 بڑے حملے
تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2024ء) اسرائیلی فوج نے حماس کی واپسی کو روکنے کا بہانہ بناکر شمالی غزہ میں 4 بڑے فضائی حملے کردیے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی غزہ کو چند ماہ قبل اسرائیلی فوج نے آپریشن کے بعد محفوظ علاقہ قرار دیا تھا تاہم اب ایک بار پھر اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پر 4 بڑے فضائی حملے کردیے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہناتھا کہ مقصد شمالی غزہ میں حماس کی واپسی روکنا ہے۔

متعلقہ عنوان :