اقامہ، نئے ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا

اتوار 8 مارچ 2020 08:45

اقامہ، نئے ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2020ء) سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا کے شکار ممالک سے اقامہ ہولڈر یا نئے ویزے پر آنے والے غیر ملکیوں کو میڈیکل سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’میڈیکل سرٹیفیکیٹ سے یہ ثابت ہو کہآنے والے مسافر کورونا وائرس سے پاک ہیں۔وزارت نے کہا ہے کہ ’یہ سرٹیفیکیٹ ہر اس شخص کو پیش کرنا ہوگا جو کورونا کے شکار ممالک میں گزشتہ 14 دن کے دوران قیام کر چکا ہے۔وزارت نے مزید کہا کہ ’فضائی کمپنی کی ذمہ داری ہے کہ مسافروں کو جہاز میں سوار کرنے سے پہلے یقین کر لے کہ اس کے پاس سرٹیفیکیٹ موجود ہے اور گذشتہ 24 گھنٹے کے اندر جاری ہو۔

متعلقہ عنوان :