سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو کرونا وائرس سے بچنے کے لئے اس عادت کو چھوڑنا ہو گا

جن افراد کے پھیپھڑے پہلے ہی متاثر ہیں ان میں کرونا وائرس منتقل ہونے کے خدشات ایک عام آدمی سے زیادہ ہے،ڈاکٹر نارمن سوان

Khurram Aniq خُرم انیق منگل 10 مارچ 2020 14:57

سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کو کرونا وائرس سے بچنے کے لئے اس عادت کو ..
آسٹریلیا(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-10مارچ2020ء)   چین کے شہر وہان سے شروع ہونے والے کرونا وائرس نے اب پوری دنیا میں اپنے قدم جما لئے ہیں ۔دنیا بھر میں ابھی تک کرونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی 4 ہزار کے قریب ہے۔ اسی دوران ایک آسٹریلوی ڈاکٹر اور صحافی نارمن سوان نے سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے لئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے انہیں ہدایات جاری کی ہیں کہ جتنا جلدی ہو سکے و ہ اپنی اس عادت کو چھوڑ دیں کیونکہ وہ افراد جن کے پھیپھڑے پہلے سے متاثر ہیں، ان میں ایک عام شخص کے مقابلے میں کرونا وائرس موجود ہونے کے اثرات بہت زیادہ ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بارے میں پہلے بھی تحقیقات منظر عام پر آچکی ہیں جس میں بتایا گیا تھا کہ جن لوگوں کے پھیپھڑے کمزور ہیں ، ان میں کرونا وائرس پایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس لئے سگریٹ نوشی کرنے والے تمام افراد کو اپنی صحت کا خیال رکھتے ہوئے اپنی اس عادت کو ابھی چھوڑ دینا چاہیئے ورنہ یہ ان کے لئے وبال جان بن سکتی ہے۔ یاد رہے کہ کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔

ابھی تک دنیا بھر میں 4 ہزار کے قریب لوگ اس سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ دنیا بھر میں اس کی ویکسین بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن ابھی تک اس میں کسی قسم کی کوئی کامیابی سامنے نہیں آئی۔ انفرادی طور پر ہر ملک کی جانب سے اس سے بچنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں لیکن بظاہر یوں محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے ابھی تک کوئی بھی ملک اس کا مکمل علاج نہیں کر سکا۔

اسی دوران ایک آسٹریلیوی ڈاکٹر اور صحافی ڈاکٹر نارمن سوان نے سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے لئے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے انہیں ہدایات جاری کی ہیں کہ جتنا جلدی ہو سکے و ہ اپنی اس عادت کو چھوڑ دیں کیونکہ وہ افراد جن کے پھیپھڑے پہلے سے متاثر ہیں، ان میں ایک عام شخص کے مقابلے میں کرونا وائرس موجود ہونے کے اثرات بہت زیادہ ہیں۔