شمالی وزیرستان آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی واپسی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

بدھ 11 مارچ 2020 13:05

شمالی وزیرستان آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی واپسی دوبارہ شروع کرنے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2020ء) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمینٹ اتھارٹی خیبر پختونخواہ نے شمالی وزیرستان کے آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کی واپسی دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے پہلے مرحلے میں میرانشاہ سے متصل ماچس گاؤں کی496 متاثرین خاندانوں کی واپسی کا عمل 16مارچ سے 19مارچ تک جاری رہے گا۔پی ڈی ایم اے کے دفتر سے جاری ہو نے والے ایک بیان میں ادارے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ماچس گائوں کے متاثرین بکا خیل کیمپ کے پاس موجود واپسی مرکز میں رجسٹریشن کریںگے اور رضاکارانہ واپسی فارم پر دستخط کریںگے جس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر 150خاندان واپس بھیجے جائیںگے اور چار دنوں میں ان کی واپسی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق واپس جانے والے ہر ایک خاندان کو ٹرانسپورٹ کیلئے دس ہزار جبکہ 25ہزار روپے بطور واپسی امدادکے دیئے جا ئیںگے، اس کے علاوہ پی ڈی ایم اے کی طرف سے ہائی جین کٹ، گھریلو استعمال کی دیگر غیر غذائی اشیاء اور چھ ماہ تک اپنے علاقے کے اندر راشن بھی دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے پرویز خان ثبت خیل نے ماچس گائوں کے تمام متاثرین خاندانوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن بروقت کروائیں اور رضاکارانہ واپسی فارم کو پر کریں جس کیلئے بکا خیل کیمپ کے پاس واپسی مرکز میں پی ڈی ایم اے کا عملہ موجود رہے گا تاکہ واپسی کا عمل بطریق احسن مکمل ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :