طبی ماہرین کے مشوروں کے بعد شہریوں کے بار بار ہاتھ دھونے باعث شہر میں پانی کی طلب میں محدودحدتک اضافہ ہوا

فراہم کردہ پانی میں کلورین سمیت دیگر ناگزیر جراثم کش کیمیکل اور اجزاکی شمولیت یقینی بنائی جارہی ہے ،واٹر بورڈ

جمعرات 12 مارچ 2020 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2020ء) شہر یوںکو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے صوبائی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری اور طبی ماہرین کے مشوروں کے بعد شہریوں کے بار بار ہاتھ دھونے باعث شہر میں پانی کی طلب میں محدودحدتک اضافہ ہوا ہے واٹربورڈشہریوں کو جراثم سے پاک شفاف پانی کی فراہمی کیلئے اہم اقدامات کررہا ہے ، شہر کے تمام علاقو ں تک پانی کی فراہمی ممکن بنانے کیلئے ناغہ سسٹم پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے جبکہ فراہم کردہ پانی میں کلورین سمیت دیگر ناگزیر جراثم کش کیمیکل اور اجزاکی شمولیت یقینی بنائی جارہی ہے ، واٹربورڈ کرونا وائرس کیخلاف جاری جنگ میں اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرے گا،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کی زیر صدارت واٹربورڈ کے چیف انجینئرز کے خصوصی اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میںچیف انجینئرواٹرغلام قادر عباس، چیف انجینئر سیوریج سلیم احمد ، چیف انجینئر بلک ظفر پلیجو ، چیف انجینئر ای اینڈ ایم واٹرانتخاب احمد راجپوت ، چیف انجینئر الیکٹریکل اینڈمکینیکل سیوریج منظور کھتری موجود تھے ، اجلاس کے شرکاء نے ایم ڈی واٹربورڈ کو بتایا کہ شہر یوںکو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے صوبائی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری اور طبی ماہرین کے مشوروں کے بعد شہریوں کے بار بار ہاتھ دھونے باعث شہر میں پانی کی طلب میں ایک محدود حدتک اضافہ ہوا ہے ،ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان نے واٹربورڈ کے چیف انجینئرز کو ہدایات دیں کہ وہ اس ضمن میں اپنا کردار ادا کریں اور شہر کے دور دراز وبلندی پر واقع علاقوں تک پانی کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائیں ، تاکہ ہر شہری کو حفظان صحت کے اصولوں اور صوبائی وزارت صحت کی جاری ایڈوائزری کے تحت کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہاتھ دھونے کی غرض سے صاف پانی دستیاب ہو، انہوں نے کہا کہ شہر کے تمام علاقوںکے مکینوں تک صاف پانی کی فراہمی کیلئے ناغہ سسٹم پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ، فلٹریشن کے عمل پر کڑی نگاہ رکھی جائے نیز فراہم کردہ پانی میں کلورین سمیت جراثم کش کیمیکل واجزاء کی ڈبلیوایچ او کی وضح کردہ مقدارمیں شمولیت یقینی بنائی جائے ،واٹربورڈ کی لیباریٹریز میں پانی کے نمونوں کی جانچ پڑتال پابندی سے کی جائے، لیباریٹریز کا عملہ 24گھنٹے اپنے فرائض انجام دے ، انہوںنے کہا کہ واٹربورڈ کرونا وائرس کیخلاف جاری جنگ میں اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرے گا،انہوں نے چیف انجینئر سیوریج سلیم احمد کو ہدایت دیں کہ اگر کسی علاقہ میں فراہم کردہ پانی میں بدبودار پانی کی شکایت موصول ہوتو اس کا ہنگامی بنیادوںپر تدارک یقینی بنایا جائے اس ضمن میں واٹربورڈ کے کمپلین سینٹرپر موصولہ شکایات کا ازالہ کرکے روزانہ کی بنیاد پر اس کی رپورٹ ایم ڈی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جائے۔

متعلقہ عنوان :