پنجاب یونیورسٹی کا داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کا شیڈول جاری

جمعہ 13 مارچ 2020 18:09

لاہور۔13مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2020ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون ،بی کام اور ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اور ٹو سالانہ اامتحان2020ء کے پرائیوٹ و لیٹ کالج امیدواروں کیلئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کا شیڈول جاری کردیا، شیڈول کے مطابق پرائیوٹ امیدواروں کیلئے ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون سالانہ امتحان 2020ء میں شرکت کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ31-3-20اور ڈبل فیس کے ساتھ10-4-20ہے،اسی طرح پرائیوٹ اور لیٹ کالج امیدوار جن کی بی کام پارٹ ون اور ٹومیں کمپارٹمنٹ ہے، بی کام پارٹ ون اور ٹو سالانہ امتحان2020ء میں شرکت کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم31-3-20اور ڈبل فیس کے ساتھ10-4-20تک جمع کر اسکتے ہیں،ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اورٹو سالانہ امتحان 2020ء میں شرکت کیلئے پرائیوٹ اور لیٹ کالج امیدوار سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 31-3-20اور ڈبل فیس کے ساتھ10-4-20 تک جمع کرا سکتے ہیں، اس حوالے سے تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :