کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ضلع جہلم میں دفعہ144 کا نفاذ

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 16 مارچ 2020 14:50

کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ضلع جہلم میں دفعہ144 کا نفاذ
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) حکومت پنجاب،محکمہ داخلہ پنجاب کے احکامات پر ضلع جہلم میں دفعہ144نافذ،تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس پھیلنے کے خطرے کے پیش نظر ضلع جہلم میں ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے دفعہ 144نافذ کردی ہے جبکہ ضلع میں کرونا وائرس کو روکنے کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے اور ضلع میں عوامی اجتماعات اور گروپس کے اکٹھے ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی کرنیوالے کے خلاف سخت قانونی کاروائی ہو گی۔