رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو خواب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا طریقہ کار بتادیا

حضورﷺ نے ایک شخص کو خواب میں فرمایا کہ تین مرتبہ سورہ فاتحہ، تین مرتبہ سورہ اخلاص، تین سو تیرہ مرتبہ حسبنا اللہ و نعم الوکیل پڑھو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حفاظت رہے گی: مفتی تقی عثمانی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 16 مارچ 2020 22:49

رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو خواب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا طریقہ کار ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ2020ء) : رسول اللہ ﷺ نے ایک شخص کو خواب میں کورونا وائرس سے بچاؤ کا طریقہ کار بتادیا، معروف عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ایک دوست کو اکثر حضور ﷺ کی زیارت ہوتی ہے اور اب اس دوست نے بتایا ہے کہ حضرت محمدﷺ نے اس کے خواب میں آکر فرمایا ہے کہ تین مرتبہ سورہ فاتحہ، تین مرتبہ سورہ اخلاص، تین سو تیرہ مرتبہ حسبنا اللہ و نعم الوکیل پڑھو تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے حفاظت رہے گی۔

مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا ہے کہ مساجد میں صفوں کی بجائے فرش پر نماز ادا کی جائے تو بہتر ہے اور اگر ماہرین کہیں کہ مصافحہ نہ کیا جائے تو اس پر عمل کرنا چاہیے کیونکہ مصافحہ کرنا فرض یا واجب نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہے کہ نمازِ جمعہ کا خطہ ایک ڈیڑھ منٹ تک محدود کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر نماز کے بعد آیت الکرسی بھی پڑھنی چاہیے۔

مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ اس بات کو آگے تک پہنچنا چاہیے۔ دوسری جانب ہ کرونا وائرس کے علاج کیلئے تیار ویکسیئن کو پہلے مریض پر تجربہ شروع کر دیا گیا ہے۔ امریکہ کےاہم سرکاری عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے علاج کیلئے تیار کردہ ویکسیئن کو پیر کے روز پہلے مریض پر تجزیہ کیا ۔ تاہم حکام کا کہنا ہے کہ کسی بھی کسی بھی ویکیسئین کو مارکیٹ میں لاتے 18 ماہ لگ سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس ویکسیئن کو 45 نوجوان صحت نوجوانوں پر بھی آزمایا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ متاثر ہونگے یا نہیں ۔ کہا جا رہا ہے کہ دنیا بھر کے درجنوں سائنسدان امریکہ میں کرونا وائرس کے علاج کیلئے ویکئسین کا کامیاب تجربہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کوشش کی جا رہی ہے کہ جلد از جلد ویکسئین کو کامیاب بنا کر مارکیٹ میں عام شہریوں کے لئے دستیابی ممکن ہو سکے۔