یمن کے حوثیوں کی بحری ناکہ بندی کے باوجود چین کے 2 سپرآئل ٹینکرز آبنائے باب المندب سے باخیریت گزرگئے

دونوں جہاز سعودی عرب سے تیل لے کر نکلے تھے، جہازوں نے ٹرانسمیٹر کے ذریعے نشاندہی کر رکھی تھی کہ ان پر چینی عملہ سوار ہے، شپنگ ڈیٹا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 24 جولائی 2026 22:39

یمن کے حوثیوں کی بحری ناکہ بندی کے باوجود چین کے 2 سپرآئل ٹینکرز آبنائے ..
ریاض (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 24 جولائی 2026ء ) یمن کے حوثیوں کی بحری ناکہ بندی کے باوجود سعودی عرب سے تیل لے جانے والے چین کے 2 سپرآئل ٹینکرز آبنائے باب المندب سے باخیریت گزرگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی ناکہ بندی کے باعث آبنائے ہرمز میں تیل بردار جہازوں کی آمد ورفت شدید متاثر ہے، جبکہ یمن کے حوثیوں نے آبنائے باب المندب کی بحری ناکہ بندی کررکھی ہے، یمن کے حوثیوں کی ناکہ بندی کے باوجود سعودی عرب سے خام تیل لے جانے والے 2 چینی سُپرٹینکر باب المندب سے باحفاظت گزر چکے ہیں۔

شپنگ ڈیٹا کے مطابق دونوں جہازوں نے اپنے ٹرانسمیٹر کے ذریعے نشاندہی کر رکھی تھی کہ ان پر چینی عملہ سوار ہے۔ یہ دونوں آئل ٹینکر اس ہفتے سعودی عرب میں ینبع کی بندرگاہ سے تیل لے کر نکلے تھے۔ واضح رہے کہ حوثیوں نے چند روز قبل سعودی جہاز رانی کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب جہازوں کی نگرانی کرنے والے اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو صرف 1 تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز عبور کر سکا جو 7 مئی کے بعد سب سے کم تعداد ہے۔