
سعودی عرب میں باجماعت نماز پر پابندی کے حکم کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی
سعودی عرب میں باجماعت نماز پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام کیا جائے گا: وزیر مذہبی امور
عثمان خادم کمبوہ
منگل 17 مارچ 2020
22:20

(جاری ہے)
تاہم اس پابندی کا اطلاق مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ پر نہیں ہو گا۔ اعلان کیا گیا ہے کہ مساجد میں نماز کی ادائیگی پر پابندی کے فیصلے کا اطلاق فوری کر دیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث عمرہ زائرین پر مکمل پابندی لگائی گئی ہے۔اور اب وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں باجماعت نماز پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدام کیا جائے گا۔ دوسری جانب مملکت کو پندرہ روز کے لیے لاک ڈاؤن بھی کر دیا گیا ہے، جس کے بعد کوئی شخص مملکت سے باہر جا سکتا ہے اور نہ مملکت میں آ سکتا ہے۔ تاہم ابھی تک کورونا وائرس پر قابو نہیں پایا جا سکا، ہر گزرتے دن کے ساتھ درجنوں کیسز سامنے آ رہے ہیں، جس کے باعث سعودی حکام اور عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے مزید 15 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ،جس سے مجموعی متاثرین کی تعداد 133ہو گئی ہے۔سعودی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کرونا کے تازہ ترین شکار بننے والوں میں اسپین سے آنے والی ایک خاتون بھی شامل ہے۔ جسے الظہران کے ایک قرنطینہ مرکز میں منتقل کر کے اس کا علاج کیا جا رہا ہے۔ جبکہ القطیف کے صوبے میں بھی ایک سعودی خاتون کورونا کا تازہ ترین شکار بنی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی اے کو ہٹانے کا فیصلہ معطل، عہدے پربحال
-
سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، ستلج میں بڑا ریلا لودھراں‘بہاولپورکے دیہات خطرے میں
-
ریلوے ڈویژن پشاور کا تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن، اربوں روپے مالیت کی قیمتی ریلوے زمین واگزار کرالی گئی
-
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
پنجاب میں سیلاب کا زور ٹوٹنے لگا، سندھ کے بیراجوں پر دباﺅ، کچے کا وسیع علاقہ ڈوب گیا
-
وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے لندن روانہ
-
عمران خان کی اے ٹی سی میں ویڈیو لنک کے بجائے پیش ہونے کیلئے درخواست دائر
-
کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع
-
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
-
کرغیزستان: نئے میڈیا قانون کے تحت دو صحافیوں کو قید کی سزا
-
افغانستان سے دہشت گردی قومی سلامتی کے لئے بڑا خطرہ ہے. عاصم افتخار
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہیں.سعودی وزیر دفاع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.