حنیف عباسی کے خلاف انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی

بدھ 18 مارچ 2020 15:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2020ء) مسلم لیگ (ن )کے رہنما حنیف عباسی ان کی فیملیز کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج سہیل ناصر نے سماعت 30 مارچ تک ملتوی کر دی۔ بدھ کو کیس کی سماعت انسداد منشیات کی عدالت کے جج سہیل ناصر نے کی۔

(جاری ہے)

در ان سماعت سرکاری پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پر عدالت نے سخت اظہار برہمی کیا اور کہاکہ جب بھی کوئی اہم کیس آتا ہے پراسیکیوٹر بیمار ہوجاتے ہیں۔عدالت نے کہاکہ آئندہ تاریخ پر فریقین وکلاء تیاری کے ساتھ پیش ہوں، اب فیصلے ہونے ہیں، تاریخیں نہیں ملیں گی۔حنیف عباسی، ان کے بھائی اور بچوں کے بنک اکاؤنٹ اے این ایف کی درخواست پر منجمند کئے گئے ہیں۔