کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر والٹن ائیرپورٹ سے سفاری پروازیں بند

جمعہ 20 مارچ 2020 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2020ء) کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر والٹن ائیرپورٹ سے سفاری پروازیں بند کر دی گئیںجبکہ تربیتی پروازیں معمول کے مطابق اپنا آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث والٹن ائیرپورٹ کی انتظامیہ نے والٹن ائیرپورٹ سے لاہور کی فضائی سیر و تفریح کیلئے اڑنے والی سفاری سروس بند کر دی ہے ۔

والٹن ائیرپورٹ سے ایک دو پروازیں سفاری سروس کے تحت اڑان بھرتی تھی جن پر ابھی پاپندی عائد کر دی گئی ہے ۔کرونا وائرس کے معاملات کنٹرول ہونے کے بعد ہی سفاری سروس دوبارہ شروع کی جائے گی جبکہ والٹن ائیرپورٹ کی انتظامیہ نے صرف تربیتی پروازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت دی ہے تربیتی پروازوں میں دو افراد ہوتے ہیں اس لیے ان پر پابندی عائد نہیں کی۔