کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے سب کو کر دار ادا کرنا ہو گا، عوام میل جول اور نقل و حرکت محدود کریں، صدر عارف علوی

ہفتہ 21 مارچ 2020 23:36

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2020ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے سب کو کر دار ادا کرنا ہو گا، عوام میل جول اور نقل و حرکت محدود کریں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر عوام سے براہ راست مخاطب ہو کر کہا ہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کے لئے سب کو کردار ادا کرناہو گا، عوام میل جول اور نقل حرکت محدود کر دیں، ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نوجوان طبقہ کورونا کی صورتحال میںکلیدی کردار ادا کرے۔