چین کا شہر ووہان کورونا وائرس سے کلیئر قرار، لاک ڈائون ختم

چین دوسرے ممالک سے وائرس کے خاتمے کیلئے سرگرم، لاکھوں ماسک اور میڈیکل ماہرین دوسرے ممالک روانہ کر دیئے

ہفتہ 21 مارچ 2020 23:57

چین کا شہر ووہان کورونا وائرس سے کلیئر قرار، لاک ڈائون ختم
ووہان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2020ء) چین کا شہر ووہان کورونا وائرس سے کلیئر ہو چکا ہے اور وہاں پر زندگی کی بہاریں لوٹنا شروع ہو گئی ہیں، چین اب دوسرے ممالک سے وائرس کے خاتمے کیلئے سرگرم ہو گیا ہے اور اسی سلسلے میں اس نے لاکھوں ماسک اور میڈیکل ماہرین دوسرے ممالک روانہ کر دیئے ہیں۔ چین کا شہر ووہان جسے کورونا وائرس کا مرکز سمجھا جا رہا تھا، اب وائرس سے کلیئر ہو چکا ہے اور وہاں پر زندگی کی بہاریں لوٹنا شروع ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

چین اپنے ملک میں وائرس پر قابو پانے کے بعد اب مہلک وباء کا شکار دوسرے ممالک سے وائرس کو ختم کرنے کیلئے سرگرم ہو گیا ہے اور اس نے ماسک اور میڈیکل ٹیمیں دوسرے ممالک روانہ کر دی ہیں۔ چین نے اٹلی کیلئے 10 لاکھ ماسک بھیجے ہیں اور میڈیکل سرگرمیوں میں بھی چین اٹلی کی سرپرستی کر رہا ہے، اس کے علاوہ چین نے 10 لاکھ ماسک اور دستانے فرانس بھجوائے ہیں، چین نے سربیا اور لائبیریا کی حفاظت کیلئے دستانوں اور ٹیسٹ کٹس سے مدد کی ہے، اس کے ساتھ ساتھ چین نے ایک لاکھ ٹیسٹ کٹس فلپائن بھی بھجوائی ہیں، بیلجیئم اور جنوبی کوریا کو بھی وائرس سے بچائو کیلئے مدد فراہم کی ہے۔ چین نے وائرس سے لڑنے کیلئے دو کروڑ ڈالر عالمی ادارہ صحت کو فراہم کئے ہیں۔