طبی ماہرین کا لوگوں کو نزلہ، زکام، بخار ایک ہفتے تک ٹھیک نہ ہونے کی صورت میں ہسپتال جانے کا مشورہ

اگر کسی شخص کی طبیعت خراب ہو تو وہ ایک ہفتے تک خود کو قرنطینہ کر لے، اگر پھر بھی طبیعت میں بہتری نہ آئے تو پھر اس صورت میں ڈاکٹرز سے رابطہ کیا جائے

muhammad ali محمد علی پیر 23 مارچ 2020 20:23

طبی ماہرین کا لوگوں کو نزلہ، زکام، بخار ایک ہفتے تک ٹھیک نہ ہونے کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ2020ء) طبی ماہرین کا لوگوں کو نزلہ، زکام، بخار ایک ہفتے تک ٹھیک نہ ہونے کی صورت میں ہسپتال جانے کا مشورہ، اگر کسی شخص کی طبیعت خراب ہو تو وہ ایک ہفتے تک خود کو قرنطینہ کر لے، اگر پھر بھی طبیعت میں بہتری نہ آئے تو پھر اس صورت میں ڈاکٹرز سے رابطہ کیا جائے ۔ کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث لوگ شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

اس صورتحال میں ہسپتالوں میں صورتحال بگڑتی جا رہی ہے اور مریضوں کے رش میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ہر وہ شخص جسے نزلہ، زکام، بخار یا کھانسی کی شکایت ہے، تو اس شک میں مبتلا ہے کہ کہیں اسے کرونا وائرس تو نہیں ہوگیا، اور پھر فوری ہسپتال کا رخ کر رہا ہے۔ اس تمام صورتحال میں طبی ماہرین نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بڑی تعداد میں ہسپتالوں کا رخ کرنا بہت خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

اگر کوئی شخص تندرست بھی ہے، تو وہ ہسپتال کا رخ کر کے، جہاں پہلے سے کئی لوگ موجود ہوں گے اور ممکنہ طور پر کوئی وائرس سے متاثرہ شخص بھی وہاں موجود ہو، اس باعث ایک تندرست شخص بھی وائرس کا شکار ہو سکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ لازمی نہیں کہ نزلہ، زکام، بخار یا کھانسی کی شکایت کرونا وائرس کی علامت ہی ہو۔ اس حوالے سے برطانوی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص کو نزلہ، زکام، بخار یا کھانسی کا مسئلہ ہے تو اسے خود کو ایک ہفتے کیلئے قرنطینہ کر لینا چاہیئے۔

اگر ایسا شخص اپنے اہل خانہ کیساتھ رہتا ہے تو پھر 14 دن کیلئے خود کو قرنطینہ کرے۔ پھر اگر ایسے شخص کو 7 سے 14 روز تک بھی نزلہ، زکام، بخار یا کھانسی کی شکایت برقرار رہے تو پھر اس صورت میں ڈاکٹرز سے رابطہ کیا جائے۔ مزید کہا گیا ہے کہ وہ شخص جسے سانس کی بیماری نہیں ہے، لیکن اسے بخار، زکام کیساتھ سانس لینے میں دشواری کی شکایت ہو رہی ہو تو ایسے شخص کو فوری ڈاکٹرز سے رابطہ کرنا چاہیئے۔ اس کے علاوہ کرونا وائرس کی علامات والے افراد کو بروفین کا استعمال نہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مریضوں کو بخار اور سوزش کے خاتمے کی دوا ’’بروفین‘‘ دینے کی صورت میں ان کی حالت مزید بگڑ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :