ٹرمپ حکومت کورونا وائرس کو روکنے کی مناسب تیاری کرنے میں ناکام رہی ہے، سوزن رائس

پیر 23 مارچ 2020 21:23

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2020ء) امریکہ کی سابق قومی سلامتی مشیر سوسن رائس نے امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کافی مرتبہ خبردار کرنے کے باوجود عالمی وبائی مرض کے مقابلے کے لئے مناسب تیاری کرنے میں ناکام رہی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میںسوزن رائس نے کہا کہ ان کی ٹیم نے ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں کو ممکنہ وبائ کے خطرے سے آگاہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اوباما انتظامیہ کی قیادت میں گلوبل ہیلتھ سیفٹی اور بائیوڈیفینس آفس قائم کیا تھا۔اس دفتر کو دو سال قبل بند کردیا گیا۔ ٹرمپ انتظامیہ کا2018 میں اس دفتر کو بند کرنا موجودہ وبائی صورتحال سے نمٹنے میں موجودہ حکومت کی سست روی کی ایک وجہ قرار دیا جاسکتاہے۔