پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل فٹ بالر پرویز رشید کی وفات پر اظہار تعزیت

منگل 24 مارچ 2020 14:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2020ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے سابق ڈائریکٹر جنرل برگیڈیئر (ریٹائرڈ) عارف محمد صدیقی، پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری جنرل کرنل(ر) مجاہد اللہ ترین اور پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری اطلاعات رانا تنویراحمد نے آرمی پاکستان آرمی سے تعلق رکھنے والے انٹرنیشنل فٹ بالر پرویز رشید کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، انہوں نے کہا کہ پرویز رشید کی فٹ بال کے فروغ کے لئے خدمات کو ہمیشہ کے لئے یاد رکھا جائے گا، واضح رہے کہ پرویز رشید نے پاکستان آرمی میں 1968ء میں فٹ بال کا آغاز کیا جس کے بعد کئی سالوں تک قومی فٹ بال ٹیم کا حصہ بننے رہے اور انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :