یونیورسٹی روڈ پر شیشہ کلب سیل،مالک کو بھاری جرمانہ،ٹائون تھری میں ایکسپائرسینی ٹائیزربرآمد

منگل 24 مارچ 2020 18:49

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2020ء) ٹی او آر مس ذی الحجہ الیاس نے یونیورسٹی روڈ‘ تہکال ‘پلوسئی اور ناصر باغ میں حکومت کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے یونیورسٹی روڈ پر شیشہ (سموکنگ) کلب پر چھاپہ مارکرسیل کردیا جبکہ مالک کو بھاری جرمانہ کردیا اس موقع پر انہوں نے پی سی او ‘ سروس سٹیشن ‘ لوہار‘ موٹر سائیکلیں میکنک‘ سنیٹری کی دکانیں بند کروائی دی اور دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ دکانوں کو نہ کھولے کیونکہ حکومت نے کرونا وائر کی روک تھام کیلئے جواقدامات اٹھارہی ہیں اس پر دکاندا ر من و عن سے عمل کیاجائے انہوں نے تمام دکانداروں کو سختی سے تاکید کی کہ وہ دکانیں نہ کھولیں ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ٹائون تھری کے انفور سمنٹ آفسیر عدنان احمد نے توصیف احمد اور اپنی ٹیم کے ہمراہ نوتھیہ پھاٹک‘ گلبرگ میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانوں سے ایکسپائر سینیٹائزر برآمد کرلئے جس پر انفورسمنٹ آفیسر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جنرل سٹور مالکان کو بھاری جرمانہ کرکے دکانوں کو سیل کردیا جبکہ دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ آئس کریم بھی نہ بھجیں اور دکاندار ماسک وغیرہ مہنگابیجنے سے گریز کریں ۔