ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ منصور صدیقی انتقال کرگئے

حماد اظہر کا ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ منصور صدیقی کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار منصور صدیقی انسداد منی لانڈرنگ و ٹیرارزم فنانسنگ کے ماہر بہترین آفیسر تھے، وفاقی وزیر

جمعرات 26 مارچ 2020 20:27

ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ منصور صدیقی انتقال کرگئے
ا سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ منصور صدیقی انتقال کرگئے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ منصور صدیقی کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ منصور صدیقی انسداد منی لانڈرنگ و ٹیرارزم فنانسنگ کے ماہر بہترین آفیسر تھے، ڈی جی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ فیٹف میں پاکستان کی بھرپور پیشہ وارانہ طریقے سے نمائندگی کررہے تھے۔

حماد اظہر نے کہاکہ انہیں جاننے والے اور جس جس نے انکے ساتھ کام کیا سب منصور صدیقی کی کمی محسوس کریں گے،منصورصدیقی کی مغفرت کیلئے دعا گو ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اللہ منصور صدیقی کو مشکل کی اس گھڑی میں استقامت عطاء فرمائے اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاء فرمائے۔

متعلقہ عنوان :