ٹیکنو کی جانب سے Tiktok کے اشتراک سے CamonShow Challange کا شاندار آغاز

پاکستان کے مشہور موبائل برانڈ TECNO Mobile کی جان سے چند روز قبل Live Broadcast Event میں اپنے نئے اسمارٹ فون Camon 15 کا لانچ کیا گیا تھا

جمعرات 26 مارچ 2020 22:06

ٹیکنو کی جانب سے Tiktok کے اشتراک سے CamonShow Challange کا شاندار آغاز
اسلام آباد  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2020ء) پاکستان کے مشہور موبائل برانڈ TECNO Mobile کی جان سے چند روز قبل Live Broadcast Event میں اپنے نئے اسمارٹ فون Camon 15 کا لانچ کیا گیا تھا۔ ٹیکنو موبائل کی نئی Brand Ambassador مشہور اداکارہ Mehwish Hayat نے اس دلچسپ اور شاندار چیلنج کا آغاز کیا۔ ٹیکنو موبائل کی جانب سے اس چیلنج کا مقصد نوجوانوں کے اندر چھپے ایکٹنگ کے ٹیلنٹ کو ابھارنا ہے۔

اور اس کے ساتھ ساتھ حصہ لینے والے صارفین Camon 15 کا شاندار گفٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)



ئٹیکنو موبائل کی جانب سے یہ چیلنج 26 مارچ سے 4 اپریل تک جاری رہے گا۔ TikTok کی دنیا کے مقبول سٹار بھی اس چیلنج میں حصہ لے رہے ہیں۔ جن میں اریقہ حق، رومیسہ، ملک عثمان ،ڈولی،کنول اور حارث علی شامل ہیں۔ اس چیلنج میں حصہ لینے کے لئے محض چارسٹیپس کو فالو کریں۔
ٹک ٹاک پر CamonShow کا ہیش ٹا گ ڈھونڈیں اور آفیشل میوزک کو استعما ل کرتے ہوئے ، ایکٹ کریں او ر#CamonShow سے اپلوڈ کریں۔ 3 صارفین جن کی ویڈیو کو سب سے زیادہ لائیکس ملیں گے وہ جیت سکتے ہیں ٹیکنو موبائل کی جانب سے شاندار Camon 15۔

متعلقہ عنوان :