بحرین کورونا وائرس کو شکست دینے کی راہ پر چل پڑا

مملکت میں کورونا کے 227 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 28 مارچ 2020 09:36

بحرین کورونا وائرس کو شکست دینے کی راہ پر چل پڑا
منامہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28مارچ 2020ء) تمام خلیجی ریاستوں میں اس وقت کورونا کا خوف بڑھ چڑھ کر لوگوں کے سروں پر ناچ رہا ہے۔ بحرین بھی ان ممالک میں شامل ہے، جہاں کورونا کے مریضوں کی گنتی سینکڑوں میں پہنچ چکی ہے۔ تاہم یہاں کی مثبت بات یہ ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے والے متعدد مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ بحرینی وزارت صحت کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مزید 17 افراد کورونا کے مرض سے نجات پا چکے ہیں۔

ترجمان کے مطابق مملکت میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی گنتی 227 ہو گئی ہے۔ جبکہ کُل مریضوں کی گنتی 333 ہے۔ کورونا کے باعث مملکت میں 4 افراد زندگی سے محروم بھی ہوئے ہیں۔ تاہم مریضوں کی اتنی بڑی تعداد کا شفایاب ہونا بہت مثبت علامت ہے۔ قرنطینہ اور علاج کے مراکز میں کورونا کے تمام مریضوں کو علاج معالجے کی خصوصی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کے وقتاً فوقتاً ٹیسٹ بھی لیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق 227 متاثرہ افراد علاج معالجے کے بعد صحت یاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔ منامہ کے مضافاتی علاقے میں کورونا وائرس کے ایک مریض کا پتا چلنے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے مرض کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے اس علاقے کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا ہے۔مملکت میں اس وقت کرونا وائرس کے دو کے سوا باقی تمام مریضوں کی حالت مستحکم ہے۔ان دو کیسوں کی حالت تشویش ناک ہے اور انھیں انتہائی نگہداشت میں رکھا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :