بیرون ملک امریکی فوجی آپریشنز پر نئے کورونا وائرس کی عالمی وباء سے کوئی اثرات نہیں پڑے ہیں ، جنرل جان ہیٹن

ہفتہ 28 مارچ 2020 22:37

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) بیرون ملک امریکی فوجی آپریشنز پر نئے کورونا وائرس کی عالمی وباء سے کوئی اثرات نہیں پڑے ہیں ، یہ بات ایک سینئر امریکی جنرل نے گزشتہ روز بتائی ہے۔

(جاری ہے)

یو ایس جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے وائس چیئرمین جنرل جان ہیٹن نے کہا ہے کہ آپریشنز پر کوئی اثرات نہیں پڑے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں دنیا بھر میں جو مشنز ملے ہیں وہ اسی انداز سے جاری ہیں جو ایک ماہ یا دو ماہ پہلے تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوج مختلف ضروریات کے ساتھ خود کو ڈھال لینا جاری رکھے گی ، تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے ان مشنز پر کوئی اثرات نہیں پڑے ہیں ۔