بیلاروس میں کورونا وائرس کے باوجود لوگ بلاخوف معمول کی زندگی گزار رہے ہیں، ملک میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں، رپورٹ

ہفتہ 28 مارچ 2020 23:04

بیلاروس میں کورونا وائرس کے باوجود لوگ بلاخوف معمول کی زندگی گزار رہے ..
منسک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) یورپی ملک بیلاروس میں کورونا وائرس کے باوجود لوگ بلا کسی خوف معمول کی زندگی گزار رہے ہیں، سرحدیں کھلی ہیں اور ملک میں کسی قسم کا لاک ڈائون نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پورا یورپ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے 199 ممالک مہلک وباء کی لپیٹ میں آ چکے ہیں اور مختلف ممالک نے وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے سرحدوں سمیت غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی، فضائی رابطے پر پابندی اور لاک ڈائون جیسے اقدامات اٹھا رکھے ہیں لیکن بیلاروس میں مہلک وباء کے کیسز ہونے کے باوجود کسی طرح کے لاک ڈائون کا اقدام نہیں اٹھایا گیا، لوگ معمول کی زندگی گزار رہے ہیں، سینما ہالز کھلے اور تھیٹرز چل رہے ہیں۔

بیلاروس کے صدر کا کہنا ہے کہ وائرس سے زیادہ خطرناک ذہنی تنائو ہے اس لئے کسی احتیاطی اقدامات کی ضرورت نہیں ہے، اپنا کام دیانت داری سے جاری رکھیں اور کھیتوں میں ہل چلاتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے آنے والے لوگوں کا باقاعدگی کے ساتھ معائنہ کیا جا رہا ہے۔ بیلاروس میں اب تک 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ دو سے تین ہلاکتیں بھی ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :