چین کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت گیا، ووہان میں لاک ڈاؤن کے بعد زندگی بحال ہونے لگی، کئی میٹروسروسز اور سرحدوں کو دوبارہ کھول دیا گیا، شہریوں کا جشن فتح

اتوار 29 مارچ 2020 00:00

چین کورونا وائرس کے خلاف جنگ جیت گیا، ووہان میں لاک ڈاؤن کے بعد زندگی ..
ووہان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) چین نے کورونا وائرس کو ہرا کر دنیا کیلئے مثال قائم کر دی ہے، ووہان صوبے جہاں سے وباء نے جنم لیا تھا وہیں پر امید کی کرن بھی پھوٹ پڑی ہے، ہزاروں جانیں دینے اور دو ماہ لاک ڈائون کی سختیاں سہنے کے بعد ووہان میں زندگی بحال ہونے لگی ہے، کئی میٹروسروسز اور سرحدوں کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور شہریوں نے ملک کا جھنڈا تھام کر جشن فتح منایا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں جیت گیا اور اب دنیا والوں کی باری ہے، پوری دنیا لاک ڈائون کی طرف جارہی ہے اور چین ساری بندشیں توڑ رہا ہے۔ عالمی وباء پر قابو پانے کے بعد چین کا ہر منظردیدنی ہے، پابندیاں اٹھائی جا رہی ہیں اور بچھڑے ہوئے مل رہے ہیں، چینی باشندوں نے اپنے ملک کا جھنڈا تھام کر جشن فتح منایا۔

متعلقہ عنوان :