سعودی عرب نے صحت وقف فنڈ قائم کر دیا

اتوار 29 مارچ 2020 11:00

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2020ء) سعودی عرب نے نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے (صحت وقف فنڈ) قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔سعودی بینکوں نے اس میں رقوم جمع کرانا شروع کردیں۔ اب تک نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 159 ملین ریال جمع کرادیے۔

(جاری ہے)

نیشنل کمرشل بینک نے 33 ملین، ریاض بینک نے 17 ملین، سامبا نے 16.5 ملین،فرانسیسی بینک نے 12 ملین،العربی بینک نے 12 ملین،سعودی برٹش بینک (ساب) نے 17 ملین، الانما نے 8.5 ملین’الجزیرہ بینک نے 5.6 ملین’البلاد بینک نی5.6 ملین، الراجحی نے 25 ملین اور سعودی انویسٹمنٹ بینک نے 6.5 ملین ریال کے عطیات پیش کردیے۔