پ*کرونا کے خوف سے مصری جوڑے کی آن لائن منگنی،40دوستو ں کی بھی شرکت

۵تقریب سے پہلے نیٹ ورک اورمقام پر جراثیم کش اسپرے کیا گیا، جوڑے کے اہل خانہ کے سوا اور کوئی نہیں تھا،رپورٹ

اتوار 29 مارچ 2020 20:05

لله*قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2020ء) چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں سماجی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔ لوگوں کی شادی بیاہ کی تقریبات، فوتگی اور جنازوں میں شرکت جیسے اہم امور متاثر ہوگئے ہیں۔ شادیاں رک گئی ہیں اور لوگ کرونا کی وجہ سے آن لائن شادیاں اور منگنی کی رسومات پوری کررہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کرونا کے تازہ متاثرین میں ایک مصری جوڑا بھی شامل ہے۔

باسم عبدالحلیم اور آیی ایھاب کی گذشتہ جمعہ کی شام منگنی طے تھی مگر کرونا نے ان کی اس خوشی کے موقعے کو تباہ کردیا۔ کرونا کی وجہ سے مصر میں کرفیو، لاک ڈائون اور تقریبات کے مراکز پرپابندی کے نتیجے میں باسم عبدالحلیم اور آیہ ایھاب کوئی تقریب تو منعقد نہ کرسکے مگرانہوں نے مقررہ تاریخ پرمنگنی کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

دونوں نے اصرار کیا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے مگر وہ منگنی ضرورکریں گے۔

یوں انہوں نے بھی ورچوئل دنیا کا سہارا لیا۔باسم نے آن لائن مصروفیات کے بارے میں بتایا کہ میں نے اپنی منگیتر کو گذشتہ منگل کی سہ پہر فون کر کے بتایا کہ کرونا کی وجہ سے بدھ کو ملک میں کرفیو لگایا جائے گا۔باسم نے وضاحت کی کہ وہ اپنے بھائیوں کے ساتھ اس منگنی میں شریک ہوا کیوں کہ اس کے والدین فوت ہوچکے ہیں۔وہ قاہرہ کے مشرق میں نصر شہر میں واقع اپنے گھر سے جمعہ کوالجیزہ گورنری میں الرمایہ کے مقام پرآیہ کے گھر آئے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ تقریب شروع ہونے سے پہلے نیٹ ورک اور تقریب کے مقام پر جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔ تقریب میں جوڑے کے اہل خانہ کے سوا اور کوئی نہیں تھا جب کہ ان کے 40 دوستوں نے آن لائن اس تقریب میں شرکت کی۔ ورچوئل تقریب میں سورة الفاتحہ کی تلاوت کی گئی۔ کرفیو رات سات بجے لگنا تھا۔ اس لیے عبدالحلیم اور اس کے بھائی جلدی تقریب ختم کرکے اپنے گھروں کو لوٹ آ ئے