کورونا کے خوف نے سعودی تاریخ کی مختصر ترین شادی کروا دی
عسیر ریجن میں ہونے والی شادی صرف 15 منٹ میں نمٹا دی گئی
محمد عرفان پیر 30 مارچ 2020 12:32
(جاری ہے)
دُلہا اور دُلہن کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے کئی ماہ قبل شادی کی تاریخ مقرر کر دی تھی۔
چونکہ عسیر ریجن میں شادیاں بہت دھوم دھام سے منائی جاتی ہیں، اس لیے اس شادی کے لیے بھی بہت چاؤ کے ساتھ تیاریاں شروع کر دی گئی تھیں۔ تاہم کورونا وائرس کی وبا نے شادی تقریبات کی خوشیوں کو ماند کر دیا ۔شادی سے قبل دونوں جانب کے لوگ سر جوڑ کر بیٹھ گئے کہ کیا شادی کو فی الحال ملتوی کر دیا جائے یا کوئی اور راستہ نکالا جائے جس سے دُلہا دُلہن کے ارمان اور خوشیاں غارت نہ ہوں۔آخر یہ طے پایا گیا کہ شادی تو ہو گی مگر اس میں دُلہا اور دُلہن کے گھر والے ہی موجود ہوں گے۔ کورونا وائرس کے باعث باقی سینکڑوں رشتہ داروں سے معذرت کر لی گئی۔ دلہن کے بھائی صالح العامر نے بتایا کہ میری بہن کی شادی چچا زاد بھائی سے طے تھی- مقررہ تاریخ اور وقت پر دولہا آیا اور ہم نے دلہن کو اس کی گاڑی میں سوار کرادیا - اس طرح رخصتی طے پاگئی-اس موقع پر وہ رشتہ دار جو شادی میں شرکت نہیں کر سکے تھے، انہوں نے ازدواجی جوڑے کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے اور شادی کی تقریب کو انتہائی مختصر رکھنے پر سراہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاوٴکو روکنے کے لیے مقرر پابندیوں کا احترام کیا جائے۔ سعودی باشندوں نے مملکت کی اس مختصر ترین شادی پر سوشل میڈیا پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ سادگی کورونا وائرس کی وجہ سے اپنائی گئی ہے تاہم آج کے دور میں شادی بیاہ پر جو بے پناہ اخراجات ہو رہے ہیں، ان کے پیش نظر تمام شادیاں اتنی ہی سادگی سے طے پانی چاہئیں تاکہ دُلہا کو خصوصاً بعد میں زائد اخراجات کے باعث پریشانی میں مبتلا نہ ہونا پڑے اور ایسا نہ ہو کہ وہ اسی فکر میں ازدواجی سفر کے ابتدائی ایام سے ٹھیک طرح لطف اندوز نہ ہو سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.