اسلا مک میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹروں نے ٹیلی فون اور واٹس ایپ پر مریضوں کو مشوروں کی فراہمی کا ۱ٓغاز کر دیا

پیر 30 مارچ 2020 15:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) کورونا کی عالمی وبا کے دوران لاک ڈائون کے حوالے سے پیدا شدہ صورتحال کے تناظر میں اسلا مک میڈیکل ایسوسی ایشن کی40سے زیادہ ڈاکٹروں نے ٹیلی فون اور واٹس ایپ پر مریضوں کو مشوروں کی فراہمی کا ۱ٓغاز کر دیاہے۔ پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کے ڈویژنل صدرڈاکٹر سید ناصر علی شاہ، سٹی صدر ڈاکٹر عزیر حسن،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبشر رزاق، ڈاکٹر محمد شاہد،شفقت جاوید،ڈاکٹر خالد محمود فخرنے میڈیا کو بتایا کہ پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے کورونا وائرس کے پیش نظر ملک گیر سطح پر مفت ٹیلی میڈیسن پیما ہیلتھ لائن سروس شروع کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سروس کے تحت 40 سے زائد ڈاکٹرز ٹیلی فون اور واٹس ایپ کے ذریعے مریضوں کو مفت طبی مشورے دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پیما نے یہ سروس ان لوگوں کیلئے شروع کی ہے جو مختلف امراض میں مبتلا ہیں تاکہ وہ گھر پر رہتے ہوئے ماہر ڈاکٹرز سے طبی مشورہ حاصل کر سکیں۔انہوں نے بتایا کہ رضاکارانہ خدمات پیش کرنے والے ڈاکٹروں میں بچوں کے امراض، خواتین کے امراض، دل، معدے، دماغ، آنکھوں، ذیابیطس کے ماہر، جنرل سرجن اور ماہرنفسیات شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فون پر طبی مشورے کیلئے صبح 9 سے دن 1 بجے تک 03155550911 اوردوپہر ایک سے 5 بجے تک 03166660912 اور شام 5 سے 9 بجے تک 03177770913 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہری گھر بیٹھے ڈاکٹر ظفر اقبال ماہر ناک کان گلہ سے 0301-7026914، ڈاکٹر عمران ماہر امراض گردہ سے 0321-3093663پر،ڈاکٹر وقاص قریشی فیملی فزیشن سے 0320-0724587پر،ڈاکٹر عامر عادل ماہر معدہ جگر آنت سے 0300-8662579پر،ڈاکٹر محمد عارف ماہر دل بلڈ پریشرسے 0300-9666875پر،ڈاکٹر عمیر چوہدری چائلڈ اسپیشلسٹ سے 0300-7206935پر،ڈاکٹر آصف لطیف ماہر ایکسرے الٹرا ساؤنڈ سے 0300-6671026پر، ڈاکٹر اعجاز واہلہ ماہر شعبہ انتہائی نگہداشت سے 0300-6626115پر،ڈاکٹر نعمان اکرم نیوروفزیشن سی0300-9459434 پر، ڈاکٹر خاور شہزادآرتھوپیڈک سرجن سے 0333-6574689پر، ڈاکٹر اعجاز لک ماہر امراض چشم سے 0300-9650703پر، ڈاکٹر ذوالقرنین فیملی فزیشن سے 0305-5684628 پر ،ڈاکٹر رحمن مقبول جنرل سرجن سے 0300-6506144پر ،ڈاکٹر ملک آفتاب اسلام ماہر معدہ جگر سے 0300-7258400پر،ڈاکٹر غفران سعید ماہر امراض جلدسے 0322-7611321پر،ڈاکٹر شاہد اقبال گل فیملی فزیشن سے واٹس ایپ 0322-7611321پر،ڈاکٹر عنبرین گائنی سپیشلسٹ سے واٹس ایپ 00966-567336011 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ غیر سنجیدہ اور معمولی نوعیت کے طبی مسائل کیلئے کال کر کے دوسرے مریضوں کی حق تلفی نہ کریں۔