ہمیں عالمی وبائی امراض سے بچائو کے لیئے ایک عالمی فورم بنانے کی ضرورت ہے، فواد چوہدری

تمام ممالک کو اپنی باہمی مخاصمت کو پس پشت ڈال کر انسانی زندگی کے بچائو کے لیئے باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہئے، یونیسکو کے اجلاس سے خطاب

پیر 30 مارچ 2020 21:31

ہمیں عالمی وبائی امراض سے بچائو کے لیئے ایک عالمی فورم بنانے کی ضرورت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہاہے کہ ہمیں عالمی وبائی امراض سے بچائو کے لیئے ایک عالمی فورم بنانے کی ضرورت ہے۔ پیر کو قوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کا کورونا وائرس کے حوالے بذریعہ وڈیو لنک وزارتی اجلاس ہوا جس میں 193 ممالک نے شرکت کی ، اجلاس میں 80 ممالک کے وزرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر سائمس اینڈ ٹیکنا لوجی فواد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں عالمی وبائی امراض سے بچائو کے لیئے ایک عالمی فورم بنانے کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ ہر ملک کو وبائی امراض کے حوالے سے کی گئی تحقیق کو تمام ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کی ضرورت ہے، ایسے امراض سے بچنے کے لیئے پیشگی حکمت عملی وضع کرنا ناگزیرہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ تمام ممالک کو اپنی باہمی مخاصمت کو پس پشت ڈال کر انسانی زندگی کے بچائو کے لیئے باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہئے۔