تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام کرونا وائرس سے بچائو کیلئے دعائیہ تقریب

پیر 30 مارچ 2020 22:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے زیر اہتمام کرونا وائرس سے بچائو کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی نے دعا کرائی۔ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو کرونا وائرس سے بچائو کیلئے حرام کاموں سے توبہ کرنا ہو گی اور اپنے گھروں میں آزانیں دینے کے ساتھ ساتھ توبہ استغفار اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درودوسلام کے نذرانے پیش پیش کرنا ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درودوسلام کے نذرانے پیش کرنے سے کرونا وائرس سے محفوظ رہیں گے اور ہمارے گھروں پر اللہ کی رحمت کا نزول شروع ہو جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ اللہ تعالی حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں پاکستان کو اپنی پناہ میں رکھے۔ اس موقع پر تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی، پیر لیاقت علی نقسبندی، پیر الطاف حسین نقشبندی، پیر جنید احمد نقشبندی، پیر حسنین حالی نقشبندی، پیر رفاقت علی نقشبندی، صاحبزادہ طہور احمد صدیقی اور پیر محمد ناصر گل نقشبندی سمیت دیگر علماء و مشائخ بھی موجود تھے۔