جاپانی کابینہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے شہروں کے ممکنہ لاک ڈاؤن کی مخالفت

پیر 30 مارچ 2020 23:40

جاپانی کابینہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے شہروں ..
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) جاپان کے چیف کابینہ سیکرٹری سوگا یوشی ہیدے نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے شہروں کے ممکنہ لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ہنگامی حالت نافذ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اگرچہ جاپان کے وزیر اعظم کو خصوصی قانون کے تحت عالمی وباء کا مقابلہ کرنے کے لیے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اختیار حاصل ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی بھی فیصلہ مختلف شعبوں کے ماہرین کے ساتھ مل کر انتہائی غورو فکر کے بعد کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامی حالت نافذ کرنے کی صورت میں عوام کا روزگار شدید متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خیال میں ملک میں حالات اس سطح پر نہیں پہنچے کہ ہنگامی حالت کا نفاذ ضروری ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی ضرورت پیش آنے کی صورت میں حکومت، پارلیمان کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :