کورونا وائرس، زمبابوے میںتین ہفتے کا لا ک ڈائون نافذ

منگل 31 مارچ 2020 00:25

ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) زمبابوے میں کورونا وائرس کی وباء کے پھیلائو کو روکنے کے لئے تین ہفتے کا لا ک ڈائون نافذکر دیا گیا۔زمبابوے میں کورونا وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوا ہے جبکہ کورونا کے چھے مریض رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

زمبابوے کے صدر ایمرسن ننگاوا نے ملک میں 21روز کے مکمل لاک ڈائون کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دکانیں بند اور فلائٹ آپریشنز معطل رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام اس کو کوئی سزا نہ سمجھیں بلکہ یہ باحفاظت زندہ رہنے کا ایک موقع ہے جس سے فائدہ اٹھائیں اور اپنی اپنی ذمہ داری نبھائیں۔انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ آسان نہ تھا لیکن زمبابوے کے لوگوں کی زندگیاں بچانے کے لئے یہ ایک صیحیح فیصلہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :