سپریم کورٹ نے راولپنڈی میں قتل کے ملزم جاوید اختر عرف زاہد کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی

منگل 31 مارچ 2020 13:29

سپریم کورٹ نے راولپنڈی میں قتل کے ملزم جاوید اختر عرف زاہد کی ضمانت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) سپریم کورٹ نے راولپنڈی میں قتل کے ملزم جاوید اختر عرف زاہد کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ۔ منگل کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دور ان سماعت عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ کہا گیا قتل کے دروان ملزم کے پاس پستول تھی اور اس کا بٹ مقتول کے سر پر مارا، اگر قتل کرنا ہوتا تو پستول کے بٹ سے نہیں بلکہ گولی مارتا، درخواست گزار کے پاس پستول تھی ہی نہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس قاضی امین نے کہاکہ ایف آئی آر کیا کہتی ہے وہ بتا دیں۔ وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ ایف آئی آر میں بھی کہا گیا ہے قاتل کا مقتول سے کوئی تعلق یا دشمنی نہیں تھی۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ آپ کا کیس 319 کا ہے اس کا تعین سپریم کورٹ کرے گی یا ٹرائل کورٹ۔ وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ 319 کا تعین ٹرائل کورٹ نے کرنا ہے۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ اس وقت آپ ضمانت کیلئے آئے ہیں گرونڈز بتائیں۔عدالت نے ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے کہاکہ ملزم کے خلاف کیس ٹرائل کورٹ میں زیر سماعت ہے۔