آٹے کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے فیلڈ میں متحرک ہیں،تمام فلور ملز ، مارکیٹ و آٹا فیئرپرائس شاپس کی سخت نگرانی کی جارہی ہے، سید رفاقت علی گیلانی

منگل 31 مارچ 2020 20:39

آٹے کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے فیلڈ میں متحرک ہیں،تمام ..
لاہور۔31 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس آٹے کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے فیلڈ میں متحرک ہیںجس کیلئے فلور ملز اور مارکیٹ سمیت آٹا فیئر پرائس شاپس کی سخت نگرانی کی جارہی ہے ۔اس سلسلہ میں انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ہمراہ رفیق آباد جبکہ سادیہ خان نے چوک اعظم کا معائنہ کیاجہاں آٹا باآسانی اورمقررنرخوں پر دستیاب تھا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کے مقررکردہ ریٹ پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر 20کلوگرام آٹے کا تھیلہ 805روپے میں فروخت کیاجارہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر14ہزار 2سو تھیلے مارکیٹ میں فراہم کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوکانداروں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی وزائد نرخوں پر آٹا فروخت کرنے سے اجتناب کریں ورنہ اُن کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس موقع پر صارفین سے آٹے کی دستیابی اور کوالٹی کے بارے میں بھی دریافت کیا گیاجس پر انہوں نے کوالٹی ودستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے صارفین کو ہدایت کی کہ خریداری میں آنے پردوکانوں میںپیشگی احتیاطی تدابیر کے تحت رش نہ کیاجائے ایک دوسرے سے فاصلہ پر کھڑئے ہوں اور گھرسے آتے اور جاتے وقت اپنے ہاتھوں کولازمی دھوئیں ۔

صارفین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ضلع میں اشیاء ضروریہ اور آئل مصنوعات کی مقررہ نرخوں و معیاری پیمانے کے ذریعے فروخت کو یقینی بنانے کے لئے معائنے کیے جا رہے ہیں ۔انہوںنے ضلع کے مختلف مقامات میں دوکانوں اور پٹرول پمپس کا معائنہ بھی کیا۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ دوران معائنہ بائی پاس روڈ پر خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر 20ہزار روپے جرمانہ عائدکیا۔

انہوں نے اس موقع دوکانوں کے سامنے صارفین کو فاصلے پر کھڑا رکھنے کیلئے دائرئے لگوانے کے کام کامعائنہ بھی کیا۔بعدازاں میاں بہادرموڑ کے نزدیک خلاف ورزی کے مرتکب پٹرول پمپ مالکان کو 15ہزا ر روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔انہوںنے اس موقع پر ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کم اور غیر معیاری پیمانے رکھنے والوں کیخلاف سخت کارروائی اور جرمانوں کے علاوہ دوکانیں و پمپس سیل کر دیئے جائیں گے۔