انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ، ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ

منگل 31 مارچ 2020 21:40

انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ، ملک ..
جکارتہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) انڈونیشیا نے کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کے پیش نظر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی۔ انڈونیشیا میں اب تک 136 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 1500 سے زائد افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انڈونیشین رہنما جوکو ویڈوڈو کی ایڈمنسٹریشن کو دارالحکومت جکارتہ سمیت ملک کے بڑے شہروں میں مکمل لاک ڈائون نہ کرنے پر عوام کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا ہے لیکن جوکو ویڈوڈو نے ایک مرتبہ پھر ملک بھر میں مکمل لاک ڈائون کے مطالبے کی مذمت کی ہے۔

دارالحکومت کے اعلی سیاسی عہدیدار بھی مکمل لاک ڈائون کیلئے حکومت پر دبائو ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہلک وباء کے پیش نظر ملک بھر میں ایمرجنسی کا نفاذ کیا گیا ہے، عوام بھی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سماجی فاصلے پر سختی سے عمل کریں تاکہ ملک میں وائرس پر قابو پایا جا سکے۔ انڈونیشیا کی کوریکشنز ایجنسی نے ملک میں وباء کی روک تھام کیلئے 30 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کی پیشکش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :