کورونا وائرس کی ہلاکتوں کے سرکاری اعدادوشمار درست نہیں، اصل تعداد زیادہ ہے، برطانوی حکومت کا اعتراف

منگل 31 مارچ 2020 22:04

کورونا وائرس کی ہلاکتوں کے سرکاری اعدادوشمار درست نہیں، اصل تعداد ..
لندن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) برطانوی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث ہلاکتوں کے سرکاری اعدادوشمار درست نہیں ہیں، اصل تعداد سرکاری اعدادوشمار سے زیادہ ہے، صحیح تعداد کا تعین آج بدھ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری اعدادوشمار میں صرف وہ اموات شامل ہیں جو سرکاری اور رجسٹرڈ ہسپتالوں میں ہوئیں، دیگر ہسپتالوں میں ہونے والی اموات کو سرکاری اعدادوشمار میں شامل نہیں کیا گیا، خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اصل تعداد کے تعین پر ہلاکتیں کہیں زیادہ سامنے آئیں گی۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے برطانیہ میں ڈیڑھ ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 22 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔