آج کل کرونا وائرس کی وباء ہمارے ملک میں موجود ہے ،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب
'کرونا وائرس ایک متعدی وائرس ہے جو کھانسنے،چھینکنے اور ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے کے دوران ایک انسان سے دوسرے انسان میں منتقل ہو جاتا ہے ؒکاشتکارکرونا وائرس سے بچنے کیلئے گندم کی کٹائی اور گہائی کے دوران ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کریں
منگل 31 مارچ 2020 23:53
(جاری ہے)
کٹائی کے دوران چھینک یا کھانسی آنے کی صورت میںمنہ کو بازو سے ڈھانپ لیں۔
کاشتکاراپنے منہ،ناک اور آنکھوں کو ہاتھ سے چھونے سے پرہیز کریں۔ٹریکٹر ٹرالی پر ایک سے زیادہ لوگ سوار ہوں تو آپس میں3فٹ کا فاصلہ رکھیں۔بارش کا خطرہ ہو تو کٹائی کے بعد بھریاں قدرے چھوٹی باندھیں اور کھلواڑے لگاتے وقت سٹّوں کا رُخ اوپر کی جانب رکھیں۔گندم ذخیرہ کرنے کیلئے صاف اور ہوا دار گودام استعمال کریں ۔دانوں کو سٹور کرتے وقت نمی کا تناسب10فیصد ہونا چاہیے۔کاشتکار گندم کے سٹور کرنے کیلئے ترجیحاً نئی بوریاں استعمال کریں اور گوداموں میں جراثیم کش سپرے کریں۔اپنے گھر اور ڈیرہ پر لوگوں کے اجتماع سے گریز کریں۔کاشتکار نزلہ،زکام کھانسی یا بُخار کی صورت میں گھر پر رہیں اور اپنے خاندان کے دیگر افراد سے فاصلہ اختیار کریں۔کاشتکارطبعیت زیادہ خراب ہونے کی صورت میںاپنے معالج سے رجوع کریں۔دکان اور منڈیوں میں بھیڑ سے بچیں اور اپنا پینے کا صاف پانی ساتھ رکھیں۔کھانا کھانے سے پہلے اپنا منہ اور ہاتھ 20سیکنڈ تک صابن سے دھویں۔کٹائی سے قبل اچھی منصوبہ بندی کی جائے۔کاشتکار گندم کی کٹائی کے دوران ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے پیغامات کو توجہ سے سنیں اور اگر بارش کا خطرہ ہو تو گندم کی کٹائی روک دیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گندم کی کٹائی کیلئے ریپر یا کمبائن ہارویسٹر کریں تاکہ فصل زیادہ دیر کھیت میں نہ پڑی رہے۔کاشتکار کٹائی گہائی شروع کرنے سے پیشتر مزدوروں،تھریشر،ترپال،پلاسٹک چادر اور کمبائن ہارویسٹر کا انتظام کر لیں۔بارش ہونے کی صورت میں گندم کی فصل سے زائد پانی کی نکاسی کا انتظام کریں۔کاشتکار گندم کی کٹائی اس وقت شروع کریں جب دانوں میں نمی کا تناسب10 فیصد رہ جائے اس کے لئے دانوں کو دانتوں کے تلے چبائیں اور '' کڑک'' کی آواز آنے کی صورت میں کٹائی شروع کریں۔اس کے علاوہ کھلواڑوں کے اردگرد کھائی ضرور بنائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.