دنیا میں فضائی آلودگی کی وجہ سے موت کی شرح سب سے بلند ہے، تحقیقاتی رپورٹ

بدھ 1 اپریل 2020 23:10

دنیا میں فضائی آلودگی کی وجہ سے موت کی شرح سب سے بلند ہے، تحقیقاتی ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) فضائی آلودگی اور انسانی صحت کے تناظر میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق دنیا میں آلودہ ہوا کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ شمار کی گئی ہے۔اس نئی تحقیق میں یہ بات بھی دیکھی گئی کہ فضائی آلودگی تمباکو نوشی، ملیریا اور دیگر اہم دیگرعوامل سے کہیں آگے ہے۔گذشتہ بیس سال سے جاری اس تحقیق میںفضائی آلودگی کے صحت پر منفی اثرات کا جائزہ لیا گیا ۔

آلودہ فضاء دل کی بیماری، جیسے دل کا دورہ پڑنا، اسٹروک کے ساتھ ساتھ دمہ جیسے دائمی مرض میں اضافے کی وجہ بنتی ہے۔ اس کے حمل پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور قبل از پیدائش نقائص میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔تحقیق میں دنیا بھر کے خطوں میں فضائی آلودگی کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

افریقہ کے کچھ حصوں میں نمایاں مقدار میں دھول مٹی پائی گئی اور دنیا کے مختلف مقامات پر جنگل کی آگ کی وجہ سے دھوئیں کے بادلوں کو بھی سامنے رکھا گیالیکن انسانی عوامل فضائی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ پائے گئے ۔

خاص کر صنعتوں اور گاڑیوں کے انجنوں سے خارج ہونے والا مواد سرفہرست تھا۔ بین الاقوامی جریدے ماحولیاتی ریسرچ اینڈ پبلک ہیلتھ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق بچوں کی صحت اور مستقبل کے لیے یہ دنیا کا سب سے اہم خطرہ ہے جو عالمی عدم مساوات اور ماحولیاتی ناانصافی میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔تحقیق کے مطابق، انسانی متاثرہ عوامل پر توجہ دینے سے فضائی آلودگی سے مرنے والوںکی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :