چین میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی یاد میں سوگ کل منایا جائے گا

جمعہ 3 اپریل 2020 12:38

چین میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی یاد میں سوگ کل منایا جائے گا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) چین میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی یاد میں قومی سطح پر سوگ کل (4 اپریل) منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاستی کونسل نے بتایا کہ اس موقع پر پورے ملک اور بیرون ممالک میں چینی سفارتخانوں اور قونصلیٹس میں چینی قومی پرچم معمول سے نصف حد تک لہرائے جائیں گے اور عوامی سرگرمیاں معطل رہیں گے جبکہ اس موقع پر ملک بھر میں چینی عوام 3 منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے اور سائرن بجائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ چین میں جمعرات تک 81,620متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے اور 3,322 اموات ہوچکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :