صباء قمر نے خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے تین اصول بتا دیئے

جمعہ 3 اپریل 2020 13:07

صباء قمر نے خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے تین اصول بتا دیئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) اداکارہ صباء قمر نے خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے تین اصول بتا دیئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسٹاگرام پر26لاکھ مداحوں کو خوشگوار زندگی گزارنے کے تین اصول بتا دیئے، انہوں نے کہا کہ ایک زندگی میں کسی سے توقعات وابستہ نہ کریں، دوسرا کسی سے کوئی مطالبہ نہ کریں اور تیسرا کسی سے شکایات نہ کریں، ان تین اصولوں کو اپنی زندگی میں شامل کریں گے تو نہ آپ کو کسی سے کوئی گلہ ہو گا اور نہ کسی کو آپ سے۔جیو اور جینے دو۔