ملائیشیا میں لوگوں نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے جنگلوں کا رخ کرلیا

جمعہ 3 اپریل 2020 13:45

ملائیشیا میں لوگوں نے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے جنگلوں کا رخ کرلیا
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) ملائیشیا میں کورونا وائرس، ڈاؤن اور رکاوٹوں کی وجہ سے دیہی علاقوں کے لوگوں نے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے جنگلوں کا رخ کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ملائیشین خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے ایک گاؤں جیمری میں ایک شخص کورونا میں مبتلا ہونے کے بعد پورے علاقے میں خوف پھیل گیا جس کے بعد لوگوں نے گاؤں چھوڑ کر جنگل کا رخ کرتے ہوئے خود کوجنگل میںآ ئسولیٹ کرلیا ہے۔مقامی حکام کے مطابق گاؤں میں تاحال کورونا سے متاثرہ افراد موجود ہیں۔ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 3 ہزار کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ 50 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ملک بھر میں وائرس کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :