اٹلی اور اسپین میں کورونا کے نئے کیسز میں معمولی کمی

جاپان نے امریکا، برطانیہ اور چین سمیت 70 ممالک سے آنے والوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

جمعہ 3 اپریل 2020 16:21

اٹلی اور اسپین میں کورونا کے نئے کیسز میں معمولی کمی
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2020ء) نصف کرہ ارض پر لاک ڈاون کے باوجود کورونا وائرس کا پھیلاو جاری ہے، اٹلی میں تقریبا 14 ہزار اور اسپین میں 10 ہزار اموات کے بعد نئے کیسز میں معمولی کمی آنا شروع ہو گئی۔کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 53 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یومیہ 500 اموات کے بعد برطانیہ نے حکمتِ عملی تبدیل کر دی ہے، اب روزانہ ایک لاکھ ٹیسٹ کرنے اور مزید فیلڈ اسپتال بنانے کا اعلان کیا ہے۔جاپان نے امریکا، برطانیہ اور چین سمیت 70 ممالک سے آنے والوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔روس میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ کر 3500 ہو گئے، جبکہ لاک ڈاون اپریل کے آخر تک بڑھا دیا گیا۔