افغان صوبہ غزنی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 طالبان ہلاک

جمعہ 3 اپریل 2020 22:18

غزنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2020ء) افغانستان کے مشرقی صوبے غزنی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں سات طالبان ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان صوبائی حکومت نے بیان میں بتایا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ضلع واغا ز میں طالبان کے حملہ کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے 7شدت پسندوں کو ہللا ک کردیا۔ طالبان کے خلاف آپریشن میں لڑاکا طیاروں نے بھی حصہ لیا ۔ آپریشن کے دوران کسی سویلین یا سیکورٹی اہلکار کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔