ضلع اورکزئی میں کورونا وائرس کے مرض میں مبتلامریض کے ٹیسٹ منفی آنے پر ہسپتال سے فارغ

اتوار 5 اپریل 2020 13:55

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2020ء) ضلع اورکزئی میں کورونا وائیرس کے ایک مریض کے ٹسٹ منفی آنے کے بعد مریض ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر اورکزئی واصل خان خٹک کے مطابق عراق سے کراچی کے راستہ اورکزئی آنے والے شہری سید حسن کا ابتدائی ٹسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد اس کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مشتی میلہ میں آئیسولیٹ کر کے زیر علاج رکھا گیا تھا۔ کئی روز علاج کے بعد اس کے دو ٹسٹ منفی آگئے جس کے بعد اس کو ہسپتال سے فارغ کرکے گھر بھیج دیا گیا۔اس کے علاوہ مذکورہ ہسپتال میں چھ روز قبل قرنطینہ میں داخل دو مزید افراد کے ٹسٹ بھی منفی آئے ہیں جن کو طبی امدا دکے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا جائیگا۔